July 30, 2024 9:37 PM

printer

بھارتی نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے آج جاری پیرس اولمپکس میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم کے فائنل مقابلے میں بھارت کیلئے کانسے کا دوسرا تمغہ حاصل کیا ہے

بھارتی نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے آج جاری پیرس اولمپکس میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم کے فائنل مقابلے میں بھارت کیلئے کانسے کا دوسرا تمغہ حاصل کیا ہے۔ انھوں نے جنوبی کوریا کی Oh Ye Jin اور Lee Wonho کی جوڑی کو سولہ-دس سے شکست دی۔ اِس جیت کے ساتھ منو بھاکر ایسی پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے آزادی کے بعد سے کسی ایک اولمپک میں دو تمغے حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔
اس سے قبل ایتھلیٹکس میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے Norman Pritchard، وہ کھلاڑی ہیں، جنہوں نے سن 1900 کے اولمپکس میں چاندے کے دو تمغے جیتے تھے۔ اس سے قبل Manu نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔
مجموعی طور پر منو، ایسی تیسری بھارتی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے اولمپکس میں ایک سے زیادہ تمغے حاصل کیے ہیں۔ دوسری جانب سربجوت نے اولمپک کا اپنا پہلا تمغہ حاصل کیا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کو بھارت کیلئے کانسے کے تمغے جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
اسی دوران بھارت کی ہاکی کی مردوں کی ٹیم پول-بی کے ایک میچ میں آئرلینڈ کو دو-صفر سے ہرا دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں