بھارتی نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے آج پیرس اولمپکس میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں بھارت کیلئے دوسرا تمغہ حاصل کیا ہے۔ 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے کے فائنل میچ میں انہوں نے کانسے کا تمغہ جیتا۔منو بھاکر ایسی پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے ایک دہائی میں کسی ایک اولمپک میں دو تمغے حاصل کئے ہیں۔انھوں نے اِس سے پہلے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں پیرس اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی اور وہ ایسا کرنے والی پہلی بھارتی خاتون نشانے باز بن گئی ہیں۔
Site Admin | July 30, 2024 2:26 PM