بھارتی موسمیات محکمےIMD نے اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھی، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں آج گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
آئندہ دو سے تین دن کے دوران اترپردیش، ساحلی اوڈیشہ اور بہار کے کچھ حصوں میں بھی اسی طرح کی صورتحال کا امکان ہے۔ IMD کے مطابق اگلے دو روز میں ارونا چل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش ہو سکتی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ملک کے شمال مغربی، وسطی اور مشرقی حصے میں آئندہ چار روز کے دوران درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری سیلسیس کے اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔x