July 5, 2024 9:57 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کل تک اتراکھنڈ اور شمال مشرقی بھارت کے زیادہ تر علاقوں میں انتہائی شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کل تک کیلئے اتراکھنڈ اور شمال مشرقی بھارت کے زیادہ تر علاقوں میں انتہائی شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات محکمے نے کہا کہ اگلے تین سے چار روز کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، راجستھان، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا کہ شمال مشرقی راجستھان میں ایک گردابی طوفان مرکوز ہے اور یہ شمال مشرقی راجستھان سے بنگلہ دیش کی جانب رواں ہے۔ موسمیات محکمے نے کہا کہ آئندہ دو سے تین دنوں تک شمال مشرقی بھارت کے ساتھ ساتھ اڈیشہ میں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔
موسمیات محکمے نے مزید کہا کہ گجرات، مہاراشٹر اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں اگلے دو سے تین دن تک بہت زیادہ بارش جاری رہ سکتی ہے۔ IMD نے کہا کہ ملک کے شمال مغربی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک اور دھول بھری آندھی کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں