بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے مدھیہ پردیش اور مشرقی راجستھان سمیت شمالی ریاستوں میں شدید سرد لہر چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اِن علاقوں میں آئندہ دو سے تین دن تک یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے شمالی اور مشرقی حصوں بشمول سکم، آسام، اور میگھالیہ میں رات اور صبح کے اوقات میں اگلے دو دنوں تک گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات نے تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، ساحلی آندھراپردیش اور رایل سیما میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ دلیNCR میں آج صبح اور رات کے اوقات میں دھوئیں اور دھند کے ساتھ ہلکا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔×
Site Admin | December 17, 2024 10:02 AM
بھارتی موسمیات محکمے IMD نے اگلے دو سے تین دن کے دوران شمالی ریاستوں میں سرد لہر جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
