September 15, 2024 10:18 AM

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے علاقوں میں انتہائی شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے علاقوں میں انتہائی شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے مشرقی علاقوں کیلئے ایسا ہی الرٹ کل کیلئے جاری کیا گیاہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD کے مطابق مشرقی مدھیہ پردیش، بہار اور اڈیشہ میں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ اِس کے علاوہ ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے علاقوں میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔ IMD نے کہاہے کہ توقع ہے کہ مغربی بنگال کے گنگا کے علاقوں کے اوپر بنا ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ خطے میں مغرب کی سمت رفتہ رفتہ بڑھے گا۔

IMD نے بہار، اڈیشہ، گنگا کے میدانی علاقوں اور جھارکھنڈ میں اچانک سیلاب کے خطرے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شمالی خلیج بنگال اور بنگلہ دیش، مغربی بنگال اور اڈیشہ کی ساحل سے متصل سمندر میں کَل صبح تک نہ جائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں