بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور اترپردیش کے کچھ حصوں میں صبح سویرے اور رات کے دوران گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بہار، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش، اڈیشہ اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھی آئندہ دو دنوں تک اسی طرح کی صورتحال رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، مظفرآباد اور ہماچل پردیش میں آج سرد لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران دلّی اور اُس سے متصل علاقوں میں آج صبح سویرے گھنا کہرا چھایا رہا، جس کے سبب مختلف ریل گاڑیوں اور پروازوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔×
Site Admin | January 10, 2025 9:25 AM | IMD weather