بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج شمال مشرقی خطے میں شدید بارش کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پرنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آج اروناچل پردیش کے کچھ مقامات پر بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اِس کے علاوہ گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال، اڈیشہ، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں آئندہ دو روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔ IMD نے جموں وکشمیر، لداخ، گلکت، بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں کَل تک ہلکی بارش اور برفباری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ ہماچل پردیش میں بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور نشیبی حصوں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ اس سے مختلف علاقوں میں سڑک رابطے اور بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، تاہم اس برفباری اور بارش سے ریاست کے کسان کافی خوش ہیں۔ اس کے علاوہ ساحلی آندھراپردیش، Yanam، کیرالہ اور ماہے میں اس ماہ کی 25 تاریخ تک ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔×
Site Admin | February 21, 2025 9:51 AM | IMD weather
بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج شمال مشرقی خطے میں شدید بارش کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پرنے کی پیشگوئی کی ہے۔
