بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلستستان، مظفر آباد، اور ہماچل پردیش میں دور دور تک موسلہ دھار بارش یا برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
موسمیات سے متعلق ایجنسِی کے مطابق ساحلی کرناٹک کے دور دراز کے علاقوں میں آج شدید گرمی کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے دفتر نے بتایا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران کونکن اور گوا میں بہت زیادہ گرمی اور اُمس کا موسم رہنے کا امکان ہے۔
IMD نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹے کے دوران وسطی بھارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔