September 14, 2024 9:42 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال، اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں بہت شدید سے انتہائی شدید بارش اور اچانک سیلاب کے اوسط سے شدید خطرے کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال، اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں بہت شدید سے انتہائی شدید بارش اور اچانک سیلاب کے اوسط سے شدید خطرے کی پیشگوئی کی ہے۔ آئندہ دو دنوں میں چھتیس گڑھ، بہار اور مشرقی مدھیہ پردیش میں بھی شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں میں اروناچل پردیش، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، بہار، اترپردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، آسام اور میگھالیہ میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے 16 تاریخ کی صبح تک شمالی خلیج بنگال، بنگلہ دیش سے متصل اور اُس سے دور حصوں، مغربی بنگال اور اڈیشہ میں ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔
اترپردیش میں گزشتہ کئی دن سے بارش ہونے اور باندھوں سے پانی چھوڑنے جانے کے سبب مختلف مقامات پر کئی دریا خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئے ہیں۔ بدایوں میں دریائے گنگا، باندہ میں Ken دریا اور Dhaulpur میں چمبل دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔بجنور بیراج سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے امروہہ ضلعے میں دریائے گنگا طغیانی پر ہے، جبکہ پریاگ راج میں گنگا-جمنا کی پانی کی سطح میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ سنگم کے علاقے میں پانی کی سطح میں اضافے کے سبب سیلاب سے متاثرہ خطوں میں سبھی گھاٹوں پر متعلقہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں