بھارتی موسمیات محکمے IMD نے، اگلے 5 سے 6 دنوں کے دوران ملک کے شمال مغربی علاقوں کے بڑے حصے میں سرد لہر کے حالات کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش کے الگ الگ مقامات پر رات اور صبح کے اوقات میں، گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ دلّی NCR میں صبح کے اوقات میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران ملک کے وسطی علاقوں میں کم سے کم درجہئ حرارت میں تین سے چار ڈگری سیلسیس کے اضافے، جبکہ ملک کے مشرقی علاقوں میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کے اضافے کا امکان ہے۔
موسمیات کی پیشگوئی کرنے والے محکمے نے آج ساحلی آندھراپردیش میں شدید سے بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ ×