دلّی اور قومی راجدھانی خطے میں آج گھنے کہرے اور کم دکھائی دینے کی وجہ سے ریل اور فضائی خدمات متاثر ہورہی ہیں۔ بھارت کے محکمہ موسمیات IMD کے مطابق دلی میں آج صبح نو بجے ایک میٹر تک بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا، جس کے نتیجے میں صفدر جنگ ہوائی اڈے اور اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پالم دونوں جگہوں پر پروازوں کی آمد و رفت میں رخنہ پڑا۔
دلی آنے والی کم و بیش 26 ٹرینیں چار گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اِن میں گورکھ دھام ایکسپریس،سمپرک کرانتی ایکسپریس، شرم شرشکتی ایکسپریس، مہابودھی ایکسپریس، ایودھیا ایکسپریس، تلنگانہ ایکسپریس اور گونڈوانا ایکسپریس شامل ہیں۔
اس دوران قومی راجدھانی میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صاف دکھائی نہ دینے کی وجہ سے مختلف پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ روانگی سے پہلے پروازوں اور ٹرینوں کے تازہ اوقات کی صورتحال معلوم کریں۔
IMD نے دلی NCR کے لئے کئی مقامات پر گھنے سے بہت شدید گنھا کہرہ ہونے کی وجہ سے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔x