ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 11, 2024 9:22 AM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے گوا، مہاراشٹر، گجرات اور ساحلی کرناٹک میں تیز بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر اور ساحلی کرناٹک میں اس مہینے کی 14 تاریخ تک دور دور تک بہت زور دار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اگلے تین روز کے دوران گجرات میں دور دور تک شدیدبارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، میگھالیہ اور بہار میں آج دوردورتک بہت زور دار بارش ہونے کا امکان ہے۔مشرقی اترپردیش اور مشرقی مدھیہ پردیش میں بھی آج کہیں کہیں بہت زوردار بارش ہوسکتی ہے۔محکمے نے مزید کہاہے کہ ہماچل پردیش، اترپردیش، جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباداور مشرقی راجستھان میں اگلے پانچ روز تک جبکہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلی میں ہفتے کے روز تک کہیں کہیں اور دور دور تک ہلکی سی اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔

اس دوران قومی راجدھانی کے کچھ حصوں میں آج صبح ہلکی بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔IMD نے آج ہلکی بارش کے ساتھ عام طورپر آسمان ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت 36 اور 26 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں