ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 27, 2024 10:17 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے کہا ہے کہ ہوا کے گہرے دباؤ کا حلقہ سری لنکا کے شمالی ساحل کے نزدیک جنوب مغربی خلیج بنگال میں مرکوز ہے

بھارتی موسمیات محکمے نے کہا ہے کہ ہوا کے گہرے دباؤ کا حلقہ سری لنکا کے شمالی ساحل کے نزدیک جنوب مغربی خلیج بنگال میں مرکوز ہے۔ اس کے سبب تمل ناڈو، پڈوچیری اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں ہفتے کے روز تک شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت میں IMD کے ڈائریکٹر جنرل مرتنجے مہاپاترا نے کہا کہ ہوا کے گہرے دباؤ کا یہ حلقہ، شمال- شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور آج رات تک اِس کے شدت اختیار کرکے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرنے کا امکان ہے۔

اس سمندری طوفان کے ہفتے کی صبح تمل ناڈو کے ساحل کے نزدیک پہنچنے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اِس کے بعد یہ کمزور پڑ سکتا ہے۔

موسمیات کے محکمے نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جنوب مغربی خلیج بنگال، تمل نادو، پڈوچیری، آندھرا پردیش اور سری لنکا کے ساحلی حصوں میں سمندر میں نہ جائیں۔

جنوب مغربی خلیج بنگال میں ہوا کے گہرے دباؤ کے حلقے کے سبب طوفان کے زیر اثر سری لنکا میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہوگئی ہے۔ جزیرے کے محکمہئ موسمیات نے کہا ہے کہ یہ طوفان، مشرقی Trincomalee کے 100 کلومیٹر میں مرکوز ہے اور آج رات بعد میں یہ شدت اختیار کرکے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلے گا۔اس دوران سری لنکا کی بحریہ اور فضائیہ کی بچاؤ ٹیمیں خراب موسمی صورتحال سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے راحت کارروائیوں میں مصروف ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں