June 30, 2024 9:43 AM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے پیشگوئی کی ہے کہ جنوب مغربی مانسون کے مزید آگے بڑھنے کیلئے موسم کے حالات سازگار ہیں۔

جنوب مغربی مانسون کے اگلے دو تین دن کے دوران مغربی راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب، کے مزید کچھ حصوں اور مغربی اترپردیش، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے باقی حصوں میں مزید آگے بڑھنے کے لئے حالات سازگار ہیں۔ بھارت کے موسمیات محکمے IMD کے مطابق بدھ تک کونکن، گوا اور وسطی مہاراشٹر میں اکا دکا مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ اس نے کہا کہ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش، مشرقی راجستھان اور مدھیہ پردیش میں تین سے چار دن کے دوران کافی شدید بارش کا امکان ہے۔ اگلے پانچ دن میں شمال مشرقی بھارت میں انتہائی شدید بارش ہوگی۔ اس دوران قومی راجدھانی میں اگلے پانچ سے چھ تک آسمان پر بادل چھائے رہنے اور گرج چمک کے ساتھ اوسط سے شدید بارش کا امکان ہے۔

زیادہ سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 34  اور 26 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں