July 16, 2024 9:46 AM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے پورے مغربی ساحلی علاقے اور گجرات خطے میں آج بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج پورے مغربی ساحل اور گجرات خطے میں بہت زوردار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہاہے کہ کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، گجرات، ساحلی اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں، سوراشٹر اور Kutch کے زیادہ تر علاقوں میں دور دور تک بہت شدید بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔ محکمے نے ان علاقوں کیلئے ریڈ الرٹ جبکہ کیرالہ کے علاقوں کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

موسمیات سے متعلق ایجنسی تلنگانہ، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، چھتیس گڑھ اور کرناٹک کے شمالی اندرونی علاقوں میں بھی اگلے چار روز کے دوران دور دور تک زوردار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

آکاشوانی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے IMD میں سینئر سائنسدان آر کے جینا منی نے کہاکہ اوڈیشہ میں کم دباؤ کا حلقہ بننے سے گجرات، مہاراشٹر اور کرناٹک خطوں میں مانسون سرگرم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں