August 9, 2024 9:42 AM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے ملک کے کئی حصوں میں اگلے سات دن کے دوران دور دور تک شدید بارش ہونے کی  پیش گوئی کی

بھارتی موسمیات محکمے نے ملک کے کئی حصوں میں اگلے سات دن کے دوران دور دور تک شدید بارش ہونے کی  پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے کے مطابق شمال مشرق اور مغربی ہمالیائی خطے میں اگلے سات دن میں دور دور تک   گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے مشرقی حصوں میں بھی اگلے تین چار دن تک اسی طرح کا موسم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ ملک کے جنوبی حصوں میں اگلے سات دن کے دوران بارش کا زور کم رہنے کا امکان ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے کے مطابق مغربی بنگلہ کے ذیلی ہمالیائی خطے، سِکم، جھارکھنڈ، بہار، اوڈیشہ، کونکن، تمل ناڈو، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش، پنجاب، جموں وکشمیر، لداخ، گِلگت بلتستان اور مظفرآباد میں بھی اِس مہینے کی 14 تاریخ تک شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں