ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 27, 2025 10:04 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے مغربی ہمالیائی خطے میں ہلکی سے لے کر اوسط بارش اور برفباری کا سلسلہ کَل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے مغربی ہمالیائی خطے میں ہلکی سے لے کر اوسط بارش اور برفباری کا سلسلہ کَل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق جموں کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفر آباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بارش اور برفباری کَل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اِدھر پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں اگلے تین دن کے دوران ہلکی سے لے کر اوسط بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آج اترپردیش اور راجستھان میں بھی ہلکی بارش ہونے  کا  امکان ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے اتراکھنڈ کے مختلف حصوں میں تیز بارش اور اولے گرنے کے امکان کے تناظر میں Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاست کے اونچائی والے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری ہونے کا امکان ہے۔

اِس کے علاوہ اترکاشی، چمولی، رُدر پریاگ، ٹہری گڑھوال، پتھورا گڑھ اور باگیشور جیسے پہاڑی علاقوں میں شدید سے  لے کر بہت شدید برفباری ہونے کے امکان کے مدِّ نظر اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔x