June 16, 2024 3:02 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے شمال مغربی، وسطی اور مشرقی بھارت میں اگلے دو دن تک شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی موسمیات محکمے نے شدید گرمی کے تناظر میں شمال مغربی، وسطی اور مشرقی بھارت کیلئے اورینج الرٹ اور ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات محکمے نے کہا ہے کہ اگلے دو دن تک اترپردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، بہار اور جھارکھنڈ کے بعض حصوں میں کہیں شدید اور کہیں انتہائی شدید گرمی کا زور جاری رہے گا۔
ہماچل پردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور اتراکھنڈ کے بعض حصوں میں بھی منگل کے روز تک اِسی طرح کا موسم رہے گا۔ ملک کے بقیہ حصوں میں دن کے درجہئ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی ہونے کا امکان نہیں ہے۔
البتہ شمالی مشرقی بھارت اور مغربی بنگال میں اگلے 6 دن کے دوران کہیں تیز اور کہیں بہت تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں