ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 13, 2024 9:45 AM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے چند روز کے دوران اتراکھنڈ، اترپردیش، دلّی، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں شدید بارش ہونے کی وارننگ جاری کی ہے

بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے چند روز کے دوران اتراکھنڈ، اترپردیش، دلّی، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں شدید بارش ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔

اتراکھنڈ میں سات ضلعوں میں ریڈ الرٹ جبکہ ریاست کے بقیہ حصوں میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ Pauri، دہرا دون، باگیشور، چمپاوت، نینی تال، اُدھم سنگھ نگر اور ہری دوار ضلعے میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

اترپردیش میں خاص طور پر مغربی اور ترائی خطے میں حکام سخت چوکسی برت رہے ہیں۔ ریاست کے کئی حصوں میں اگلے 24 گھنٹے میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اِس کے مدنظر NDRF اور SDRF کی ٹیمیں بھی چوکس اورمستعدہیں۔

پچھلے 48گھنٹے میں شدید بارش کے بعد بُندیل کھنڈ خطے کے جالون ضلع میں کل دریائے جمنا کی ایک معاون ندی میں تازہ سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کے تناظرمیں پیلی بھیت، کانپور، جالون اور سنبھل سمیت کئی ضلعوں میں انتظامیہ نے آج اسکولوں اور کالجوں کو بند کر دیا ہے۔

ریاست کے ترائی اور بندیل کھنڈ کے مغربی حصے اور وسطی خطے میں شدید بارش اور تازہ سیلاب آنے کا امکان ہے۔

اس دوران ریاست کے بہت سے شہروں میں پچھلے 48 گھنٹے میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ بارش سے وابستہ واقعات کے سبب متھرا، بلند شہر اور مرادآباد میں کم و بیش 5 اموات ہونے کی خبریں ملی ہیں۔

گورکھپور سے سشیل چند تیواری کی رپورٹ کے ساتھ خبرناے کیلئے میں۔۔۔۔

مدھیہ پردیش کے کئی ضلعوں میں بارش سے تباہ کاری ہوئی ہے۔ لگاتار بارش ہونے کے سبب باندھ لبالب بھرے ہوئے ہیں اور دریا طغیانی پر ہیں۔ کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور سرکار مختلف ایجنسیوں کے ذریعے راحت اور بچاؤ کارروائی چلا رہی ہے۔

مدھیہ پردیش میں ضلع انتظامیہ کی معاونت کیلئے NDRF اور SDRF کے ساتھ ساتھ بچاؤ اور امدادی کارروائی کیلئے   ہیلی کاپٹروں کو لگایا گیا ہے۔ ریاست میں کَل 40 سے زیادہ مقامات پر بچاؤ کارروائی انجام دی گئی اور 700 سے زیادہ افراد کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے باہر نکال کر منتقل کیاگیا۔ بڑی تعداد میں متاثرہ لوگوں کو Seoni اور Jhabua کے امدادی کیمپوں میں پناہ دی گئی ہے۔ گوالیار کے شہری علاقے میں فوج کی مدد لی جارہی ہے۔ مدھیہ پردیش میں اب تک اوسط سے 14 فیصد زیادہ بارش ہوچکی ہے۔

موسمیات محکمے نے دلّی اور قومی راجدھانی خطے میں آج تیز بارش ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔ دلّی اور آس پاس کے علاقوں میں کَل رات سے کہیں ہلکی اور کہیں اوسط بارش ہورہی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے مغربی اور مشرقی راجستھان میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں