ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 3, 2024 9:41 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے چار سے پانچ کے روز کے دوران ملک شمال مشرقی علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے اگلے چار سے پانچ روز کے دوران ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے نے کہا کہ اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ کے علاقوں میں الگ الگ مقامات پر انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ IMD نے مزید کہا کہ اگلے تین روز کے دوران کیرالہ، لکشدیپ، ساحلی کرناٹک، گوا، گجرات، وسطی مہاراشٹر، ساحلی آندھرا پردیش، کرناٹک کے وسطی علاقوں، تمل ناڈو اور تلنگانہ میں بھی ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ IMD نے اگلے اتوار تک جموں، کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، اترپردیش اور ہریانہ کے علاقوں میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
جنوب مغربی مانسون پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، مغربی بنگال، تریپورہ میں پہنچ گیا ہے اور منی پور کی جانب پیشرفت کرگیا ہے۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج اتراکھنڈ میں انتہائی شدید بارش ہونے کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اِسی دوران، قومی راجدھانی میں آئندہ پانچ-چھ دنوں کیلئے اوسط بارش، گرج چمک اور بجلی چمکنے کے ساتھ عام طور پر بادل چھائے رہیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں