بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے دو تین دن کے دوران اڈیشہ، ساحلی آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، ودربھہ اور تلنگانہ میں بہت تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔اِدھر گجرات میں کَچھ کے خطے پر ہوا کے گہرے دباؤ کا حلقہ مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے کے مطابق اِس کے مغرب کی سمت بڑھنے اور کَچھ اور پاکستان ساحل کے نزدیک شمال مشرقی بحیرہئ عرب میں پہنچنے اور اگلے چھ گھنٹے میں سمندری طوفان کی شکل اختیار کرنے کا امکان ہے۔ اِس طوفان سے بھارتی ساحلی علاقے متاثر ہونے کا امکان بہت کم ہے کیونکہ اِس کے اگلے دو دن کے دوران اِن علاقوں سے دور آگے بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ادھر کَچھ کی ضلع انتظامیہ نے ممکنہ سمندری طوفان کا سامنا کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ کچّے مکانوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔Mundra، کانڈلہ اور Jakhau بندرگاہوں پر احتیاطی Signal لگا دیئے گئے ہیں کیونکہ طوفان کی وجہ سے سمندر میں اونچی اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔
Site Admin | August 30, 2024 9:49 PM