بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے دو – تین دن کے دوران شمال مغربی اور وسطی بھارت میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق پنجاب اور مدھیہ پردیش میں آج بھی شدید سردی کے حالات برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اِس کے علاوہ ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال کے گنگا کی ترائی والے علاقوں اور اڈیشہ میں کہیں کہیں سردی کا زور جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اِس کے علاوہ، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفرآباد میں بھی اگلے دو دن کے دوران اِسی طرح کے حالات رہنے کا امکان ہے۔
بھارتی موسمیات محکمے کے مطابق دلّی قومی راجدھانی خطے میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند اور کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اُدھر انڈمان نکوبار جزائر میں آج موسلادھار بارش ہونے اور تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل میں کَل گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ x