بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج انڈمان ونکوبار جزائر میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق اس ماہ کی 22 سے 25 تاریخ تک مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ کونکن، گوا، مراٹھواڑہ، رائل سیما، ساحلی اور شمالی اندرونِ کرناٹک میں اس ہفتے کے دوران دور دور تک ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آج تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں گرمی اور ہبس رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔×
Site Admin | September 20, 2024 9:35 AM