بھارتی موسمیات محکمے نے آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں رات اور صبح کے اوقات کے دوران گہرا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اِدھر پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، جھارکھنڈ، سکم اور مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطے میں بھی کَل تک اِسی طرح کی کیفیت رہنے کا امکان ہے۔ اِس کے علاوہ، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں اگلے دو دن کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ x
Site Admin | December 8, 2024 3:17 PM