بھارتی موسمیات محکمے نے آسام، میگھالیہ اور تریپورہ میں اگلے دو دن کے دوران موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ اگلے 24 گھنٹے کے دوران کیرالہ میں بھی شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے اور لکشدیپ میں انتہائی تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
موسمیات محکمے نے اگلے چند روز کے دوران اتراکھنڈ، جموں، کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، اترپردیش، مشرقی راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور دلّی میں ہلکی سے لے کر اوسط بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
اِدھر اگلے سات دن کے دوران مدھیہ پردیش، کونکن، گوا اور گجرات خطے میں بھی موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
Site Admin | August 21, 2024 9:33 PM
بھارتی موسمیات محکمے نے آسام، میگھالیہ اور تریپورہ میں اگلے دو دن کے دوران موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے
