July 26, 2024 10:19 AM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے آج ممبئی میں شدید بارش کے امکان کے مدنظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج ممبئی میں شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ جب تک ضروری نہ ہو، گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ پولیس نے ممبئی کے لوگوں سے ایمرجنسی صورتحال میں 100 یا ایک ایک دو (112) نمبر ڈائل کرنے کی درخواست کی ہے۔ موسلادھار بارش کے سبب گیارہ پروازوں کو منسوخ کردیا گیا، جبکہ کل 10 پروازوں کا رخ ممبئی سے نزدیک کے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے صورتحال کا جائزہ لیا اور رائے گڑھ کلکٹر کو طلب کرکے، ان سے سیلاب سے متاثر سبھی افراد کی مدد کرنے کو کہا۔

ہم نے موسم کی صورتحال کے بارے میں IMD میں سینئر سائنسداں R.K. Jenamani سے بات کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں