بھارتی موسمیات محکمے نے آج تمل ناڈو میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اِس کے علاوہ، کیرالہ، ماہے، پدوچیری اور کراءِکل میں بھی آج کہیں ہلکی اور کہیں اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق اِن خطوں میں ہلکی سے لے کر اوسط بارش کا سلسلہ اِس مہینے کی 15 تاریخ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
بھارتی موسمیات محکمے نے کہا ہے کہ اگلے دو دن کے دوران ہماچل پردیش اور شمال مغربی پنجاب میں گہرا کہرا چھایا رہ سکتا ہے۔ x