بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج اتراکھنڈ، آسام اور میگھالیہ میں بہت زوردار بارش کے سلسلے میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش، راجستھان اور بہار سمیت شمالی بھارت کے مختلف حصوں میں اگلے تین سے چار روز کے دوران شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ گجرات اور مغربی ساحل میں بھی اِسی طرح کی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔
راجستھان، ہریانہ اور پنجاب کے باقیماندہ حصوں میں اگلے دو سے تین روز کے دوران جنوب مغربی مانسون کے مزید پیش قدمی کرنے کیلئے حالات سازگار ہیں۔ بھارت کے محکمہئ موسمیات کے ماہانہ Outlook کے مطابق جولائی کے پورے مہینے کے دوران ملک میں ماہانہ بارش معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
شمال مشرقی بھارت کے کئی حصوں، شمال مغربی بھارت کے کچھ حصوں، مشرقی اور جنوب مشرقی جزیرہ نما بھارت کو چھوڑ کر، ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔
Monsoon Mission Climate Forecast System کی تازہ رپورٹس سے اشارہ ملتا ہے کہ مانسون سیزن کے دوسرے نصف کے دوران La Nina حالات کے پیدا ہونے کا امکان ہے۔
اس دوران قومی راجدھانی میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی۔ تاہم آج شہر میں شدید بارش کے ساتھ آسمان ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہئ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔x