July 9, 2024 9:50 AM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے آئندہ چار دنوں میں ملک کے وسطی، شمال مشرقی اور مشرقی حصوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی

بھارت کے محکمہئ موسمیاتIMD  نے وسطی، شمال مشرقی اور مشرقی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں اگلے چار روز کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، بہار، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں اِس مہینے کی 12 تاریخ تک اِس طرح کے حالات رہیں گے۔

اس دوران گنگا کے علاقے والے مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ میں اگلے پانچ روز کے دوران ہلکی سے اوسط بارش میں کمی آجائے گی۔ شمال مغربی اور وسطی بھارت اور اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے زیادہ تر حصوں میں اگلے دو روز کے دوران بہت زور دار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گوا، کونکن، گجرات، وسطی مہاراشٹر اور ساحلی کرناٹک کے زیادہ تر حصوں میں بھی اس مہینے کی 12 تاریخ تک اسی طرح کے حالات رہیں گے۔

تاہم IMDنے کیرالہ، لکشدیپ، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ، اندرونی کرناٹک، تملناڈو اور پدوچیری کے زیادہ تر حصوں میں اگلے چار روز کے دوران ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں