July 24, 2024 2:44 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے آئندہ دو دنوں کے دوران گجرات، گوا اور مہاراشٹر میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی موسمیات محکمے نے آئندہ دو دنوں کے دوران گجرات، کونکن اور گوا اور مہاراشٹر میں کہیں کہیں بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں گنگا کے میدانی علاقوں میں بارش میں اضافے کا امکان ہے۔ ملک کے شمال مغربی حصے میں ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، پنجاب اور  مغربی اترپردیش میں دور دور تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں