بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج جموں وکشمیر اور ہماچل پردیش میں سخت سردی رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اِن خطوں میں کَل تک شدید سردی جاری رہے گی۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے IMD کی سینئر سائنسداں ڈاکٹر Soma Sen Roy نے بتایا کہ آج شمال مغربی بھارت میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ساحلی تمل ناڈو میں شدید بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔IMD نے مزید کہا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں میں اترپردیش میں کم از کم درجہ حرارت میں چار سے پانچ ڈگری سیلسیس تک کی کمی ہوگی۔
پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور راجستھان میں اگلے تین دن میں کم از کم درجہ حرارت تین سے چار ڈگری سیلسیس تک کی کمی ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے مزید بتایا ہے کہ ملک کے وسطی اور مشرقی حصے میں کم از کم درجہ حرارت میں آج کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی، لیکن اس کے بعد تین دنوں میں درجہ حرارت میں تین سے چار ڈگری سیلسیس تک کی کمی ہوسکتی ہے۔ مہاراشٹر میں آئندہ 5 روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت دو سے چار ڈگری سیلسیس تک کی کمی ہوسکتی ہے۔×