September 6, 2024 9:42 AM

printer

بھارتی موسمیات محکمےنے اگلے چار پانچ روز کے دوران ملک کے مغربی اور وسطی حصوں میں اوسط سے شدید بارش کی پیشگوئی کی

بھارتی موسمیات محکمےنے اگلے چار پانچ روز کے دوران ملک کے مغربی اور وسطی حصوں میں اوسط سے شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اس ماہ کی 11 تاریخ تک چھتیس گڑھ، مدھیہ مہاراشٹر، کونکن اور گوا، سوراشٹر اور کَچھ، گجرات، مدھیہ پردیش اور وِدربھ میں کہیں کہیں شدید بارش کا بہت زیادہ امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 9 ستمبر تک تلنگانہ، ساحلی کرناٹک، ساحلی آندھراپردیش اور Yanam میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ راجستھان، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں بھی اگلے دو روز تک اسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے مزید کہا ہے کہ شمال مشرقی بھارت، انڈمان ونکوبار جزائر، اڈیشہ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگالہ اور سکم میں دور دور تک اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ اس ہفتے کے دوران گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال، بہار اور جھارکھنڈ میں بھی اوسط بارش کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں