بھارتی موسمیات محکمہ IMD نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران جموں وکشمیر، ہماچل پردیش، لداخ اور کیرالہ میں ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق کل اتراکھنڈ میں بھی ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آئندہ دنوں میں گجرات کے ساحلی حصوں تمل ناڈو، پڈوچیری، ساحلی آندھرا پردیش اور رائل سیما میں کہیں کہیں گرم اور ہبس والا موسم رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ آئندہ تین سے چار دنوں کے دوران ملک کے وسطی حصے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں رفتہ رفتہ دو سے چار ڈگری سیلسیس اور ملک کے مغربی اور شمال مشرقی حصے میں 4 سے 6 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا۔
Site Admin | March 25, 2025 9:47 AM
بھارتی موسمیات محکمہ IMD نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران جموں وکشمیر، ہماچل پردیش، لداخ اور کیرالہ میں ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے
