August 28, 2024 2:21 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمہ نے گجرات کے مختلف ضلعوں کیلئے ریڈ الرٹ اور اچانک سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ بچاؤ اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں

بھارت کے محکمہ موسمیات نے سوراشٹر اور کَچھ میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کے ساتھ اگلے 48 گھنٹے کے لیے گجرات کے مختلف ضلعوں میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے احمد آباد، وڈودرا سمیت گجرات کے کئی ضلعوں کے لیے اچانک سیلاب کے خطرے کے تعلق سے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاست میں راحت اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ ریاست کی 200 سے زیادہ تحصیل میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ہلکی سے شدید بارش درج کی گئی ہے۔ نچلے علاقوں میں رہ رہے 23 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ 1600 سے زیادہ کو بچایا گیا ہے۔اِس دوران پچھلے 24 گھنٹے کے دوران گجرات میں دور دور تک بارش ہوئی ہے۔ بہار میں بھاگلپور، مُنگیر، مغربی چمپارن، کھگڑیا، کٹیہار اور کچھ دیگر اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔اِس دوران، بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD  نے ملک کے مغربی، وسطی اور ساحلی حصوں میں اگلے دو سے تین روز کے دوران موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔x

دوسری جانب گجرات کے وڈودرا میں شدید بارش کے سبب ممبئی سے گجرات کے لیے مختلف ایکسپریس ریل گاڑیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اِن میں سواراشٹر جنتا ایکسپریس، لوک شکتی ایکسپریس اور سواراشٹر میل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ ریل گاڑیوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے اور وہ تاخیر سے چل رہی ہیں۔ کئی مسافروں کو اِن تبدیلیوں کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں