ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 27, 2024 10:50 AM

printer

بھارتی موسمیاتی محکمے نے آج گجرات کے مختلف اضلاع میں شدید سے بہت شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی موسمیاتی محکمے نے آج گجرات کے مختلف اضلاع میں شدید سے بہت شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے پیشگوئی کی ہے کہ راجستھان میں بنے ہوا کے گہرے دباؤ کے حلقے کے سبب گجرات میں دور-دور تک بارش ہوسکتی ہے۔ پچھلے دو روز سے شدید بارش کے سبب ریاست کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر پانی بھرنے کی اطلاع ہے، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

شدید بارش کے نتیجے میں ریاست کے کئی حصوں میں سیلاب کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس سے ٹریفک اور ٹرین خدمات متاثر ہوئے ہیں۔ خاص طور سے جنوبی گجرات میں 500 سے زیادہ سڑکوں اور مختلف شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے۔ جبکہ آنند سے گزرنے والی کئی ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے 17 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔Purna, Ambika اور  Vishvamitriسمیت کئی دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ شدید بارش کے امکان کے مد نظر آج ریاست میں سبھی پرائمری اسکول بند رہیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں