August 27, 2024 10:26 AM

printer

بھارتی موسمیاتی محکمےنے آج جنوبی گجرات، سوراشٹر اور کَچھ میں کہیں کہیں بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیاتی محکمے، IMD نے آج جنوبی گجرات، سوراشٹر اور کَچھ میں کہیں کہیں بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آج شمالی گجرات اور جنوبی راجستھان کے کچھ مقامات پر بھی شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، اوڈیشہ، گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور بہار میں کَل تک کہیں کہیں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

اِسی دوران، IMD نے گجرات اور اُس کے آس پاس، شمالی مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں اور اِس سے متصل مشرقی وسطی بحیرہئ عرب میں اِس ماہ کی 30 تاریخ تک سمندر میں اونچی سے بہت اونچی لہریں اٹھنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ماہی گیروں سے سمندر میں نہ جانے کو کہا گیا ہے۔×