ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 19, 2025 10:20 AM | Indian Mobility Market

printer

بھارتی موبلٹی صنعت کا حجم، سال 2030 تک دوگنا  ہوکر 600 ارب امریکی ڈالرس کو پار کرجانے کا امکان ہے۔

بھارتی موبلٹی صنعت کا حجم، سال 2030 تک دوگنا  ہوکر 600 ارب امریکی ڈالرس کو پار کرجانے کا امکان ہے۔ چھ روزہ بھارت موبلٹی آٹو ایکسپو میں گوگل اور بوسٹن کنسلٹنگ گروپ کی جانب سے جاری مشترکہ رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔ Think Mobility Report کے عنوان کے تحت انکشاف کیا گیا ہے کہ موبلٹی کے شعبے کو روایتی اور ابھرتے ہوئے آمدنی ذرائع سے تقویت ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے میدان میں 52 فیصد فیصلوں پر خواتین اثر انداز ہورہی ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں نے 38 فیصد انٹرنل کمبسشن انجن، ICE  گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ بھارت میں مانگ کا تناسب کافی زیادہ ہے، جن میں 80 فیصد، انفوٹینمینٹ، ریئل ٹائم پارکنگ مدد اور چوری سے بچنے جیسی خصوصیات شامل ہیں۔

دوسری جانب اِس سے متعلق عالمی طور پر مقبول فیچرس جیسے ریموٹ کنٹرولس کی مانگ نسبتاً کم ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں