بھارتی معیارات کے بیورو BIS نے الیکٹرک موٹر گاڑیوں کی Safety بڑھانے کے لیے دو نئے معیارات ISاٹھارہ ہزار پانچ سو 90: 2024 اورIS اٹھارہ ہزار چھ سو چھ، 2024 متعارف کرائے ہیں۔ ان نئے BIS معیارات کو یہ یقینی بنانے کے لیے وضع کیا گیاہے تاکہ الیکٹرک گاڑیوں کے اہم حصے سخت حفاظتی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ ان معیارات میں بیٹری کے تحفظ اور اس کی کارکردگی پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے اور یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ وہ طاقت ور اور محفوظ رہے۔ متعارف کرائے گئے نئے معیارات L,M اور N زمروں میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ہیں۔ یہ پہل الیکٹرک ٖPower Trains اور بیٹریز کو قابل اعتماد بنانے اور اسکے تحفظ کو تقویت پہنچانے کے تئیں ایک اہم قدم ہے۔
ان نئے اضافے کے ساتھ اب BIS کے پاس مجموعی طور پر 30 بھارتی معیارات ہیں جو الیکٹرک گاڑیوں اور ان کے کل پرزوں کے لیے مخصوص ہیں جس میں چارجنگ سسٹم بھی شامل ہے۔ یہ جامع معیارات بھارت کی مزید پائیدار، ماحول دوست اور ٹرانسپورٹیشن کے موثر نظام کی طرف منتقلی کے لیے اہم ہیں۔