بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے اگلے تین روز کے دوران، گجرات، کونکن، گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا کہ آج مدھیہ پردیش، وِدربھہ اور چھتیس گڑھ میں بھی انتہائی موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات نے اگلے پانچ روز کے دوران ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور اترپردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
Site Admin | July 22, 2024 9:19 PM