بھارتی محکمہ موسمیاتIMD نے ذیلی مغربی بنگال اور سکم کے دور دراز کے علاقوں میں آج گھنے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش کے دور دراز کے مقامات پر شدید بارش اور برفباری ہونے کا بھی امکان ہے۔
موسمیات سے متعلق ایجنسی نے مغربی راجستھان، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے زیادہ تر حصوں میں ہواؤں کے جھکّڑ کے ساتھ گرج چمک ہونے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفر آباد، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، مشرقی راجستھان، گنگا کے ترائی والے مغربی بنگال، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور اروناچل پردیش میں آج دور دور تک گرج چمک اور بجلی کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔x