بھارتی محکمہ موسمیاتIMD نے آج ہماچل پردیش، راجستھان اور پنجاب میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے یہ بھی کہا ہے کہ اترپردیش، بہار، اوڈیشہ، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اگلے دو روز کے دوران رات اور صبح کے وقت میں گھنا کہرہ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
موسمیات کے دفتر نے مزید کہا ہے کہ اگلے ہفتے مغربی ہمالیائی خطے میں کہیں کہیں بارش اور برفباری ہونے کا بھی امکان ہے۔x