بھارتی محکمہ موسمیاتIMD نے آج جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفر آباد میں دور دور تک موسلہ دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
IMD کے مطابق ہماچل پردیش، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں گرج چمک اور بجلی کا بھی امکان ہے۔ موسمیات سے متعلق ادارے نے کونکن، گوا اور گجرات میں اگلے دو روز کے دوران گرمی رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
موسمیات کے محکمے نے یہ بھی کہا ہے کہ شمال مغربی بھارت کے میدانی علاقوں میں اگلے تین سے چار روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تین سے چار ڈگری سیلسیس کا بتدریج اضافہ ہوگا۔x