ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 14, 2024 10:55 AM | IMD weather

printer

  بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین روز کے دوران شمال مغربی اور وسطی بھارت میں شدید سرد لہر کا امکان ہے۔

            بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین روز کے دوران شمال مغربی اور وسطی بھارت میں شدید سرد لہر کا امکان ہے۔ موسمیات کی ایجنسی نے کہا کہ جموں وکشمیر، لداخ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، راجستھان، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے زیادہ تر حصوں میں اگلے دو روز کے دوران شدید سردی کے حالات رہیں گے۔

            مشرقی بھارت میں گنگا کے علاقے والے مغربی بنگال، بہار اور جھارکھنڈ میں بھی آج اِسی طرح کے حالات رہیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے IMD کی سائنسداں ڈاکٹر سوما سین رائے نے بتایا کہ مغرب کی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کی وجہ سے درجہئ حرارت میں اچانک گراوٹ آئی ہے۔

            اِس دوران موسمیات سے متعلق ایجنسی نے کہا ہے کہ دلی این۔سی۔آر میں آج اور کَل تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ دلی، این۔سی۔آر خطے میں دیر رات دھواں اور دھند بھی چھائے رہے گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں