بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے کل پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور مغربی اترپردیش میں دور دور تک بجلی چمکنے کے ساتھ گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکّم اور ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں کل رات اور صبح کے وقت میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے بتایا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران وسطی بھارت اور مہاراشٹر میں کم سے کم درجہئ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
کل شمال مغربی بھارت میں بھی اسی طرح کے کم سے کم درجہئ حرارت کے حالات رہیں گے لیکن اِس کے بعد تین دن کے دوران درجہئ حرارت میں بتدریج دو سے تین ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
موسمیات کے محکمے نے مزید بتایا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے اور گجرات میں آئندہ پانچ روز کے دوران کم سے کم درجہئ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔
Site Admin | January 14, 2025 9:36 PM