ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 13, 2025 2:58 PM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور مغربی راجستھان کے کچھ علاقوں میں آج  شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور مغربی راجستھان کے کچھ علاقوں میں آج  شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کی شمالی، مشرقی اور شمال مشرقی ریاستوں میں اگلے دو روز کے دوران صبح اور رات کے وقت میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔

IMD نے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین روز کے دوران شمال مغربی، وسطی اور مغربی بھارت میں کم سے کم درجہ حرارت میں بتدریج دو سے تین ڈگری سیلسیس کی کمی کا امکان ہے۔ لیکن اس کے بعد، اگلے تین روز کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج دو سے چار ڈگری کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ ملک کے مشرقی حصے میں اگلے دو روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کا اضافے کا امکان ہے۔ اس دوران دلّی-NCR خطے میں گھنے کہرے کے سبب مختلف ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ہے۔ بھارتی ریلوے کے مطابق دلّی آنے والی تقریباً 12 ٹرینیں دو گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں