بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے زیادہ تر حصوں میں رات اور صبح کے وقت میں گھنے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، بہار، اڈیشہ اور شمال مشرق میں اگلے دو روز کے دوران اِسی طرح کے موسم کے حالات رہیں گے۔ تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل میں اِس ختم ہفتہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ راجستھان، اتراکھنڈ، اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں بھی اِسی طرح کا موسم رہے گا۔ Kafiyat ایکسپریس، سمپورن کرانتی ایکسپریس اور امرت بھارت ایکسپریس سمیت تقریباً 40 ٹرینیں گھنے کہرے کی وجہ سے دلّی اور متصل علاقوں میں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ آج اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر بہت پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔
Site Admin | January 10, 2025 9:37 PM
بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے زیادہ تر حصوں میں رات اور صبح کے وقت میں گھنے کہرے کی پیشگوئی کی ہے
