بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے دلی، مشرقی اترپردیش اور راجستھان میں آج اور پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں کَل تک رات اور صبح کے وقت میں گھنے سے بہت گھنے کہرے کی پیش گوئی کی ہے۔
موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، گنگا کے ترائی والے مغربی بنگال میں آج گھنے کہرے کے حالات رہنے کا امکان ہے۔
IMD کے مطابق آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، ذیلی مغربی بنگال، سکم، اوڈیشہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں بھی اگلے دو سے تین روز کے دوران اسی طرح کے موسم کے حالات رہیں گے۔x