ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 5, 2025 9:51 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش میں ہلکی سے اوسط بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش میں ہلکی سے اوسط بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور شمال مغربی اترپردیش میں آئندہ دو روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ دور دور تک بارش ہونے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں کَل کہیں کہیں بارش اور برفباری ہونے کا بھی امکان ہے۔

IMD نے اگلے تین روز کے دوران شمال مغربی بھارت میں کم از کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کے بتدریج اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران وسطی اور مشرقی بھارت میں کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں