بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں دور دراز کے مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ہماچل پردیش اور اڈیشہ کے کچھ مقامات پر آج شدید دھند چھائی رہے گی۔ IMD نے کہا کہ شمال مغربی بھارت میں آج کم از کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی متوقع نہیں ہے، لیکن خطے میں آئندہ چار دن میں کم از کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کی بتدریج کمی آسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ 4 سے 5 دن میں شمالی جزیرہ نما اور مشرقی بھارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری سیلسیس تک بڑھ سکتا ہے۔×
Site Admin | February 7, 2025 9:39 AM
بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں دور دراز کے مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔
